لیڈی ولنگڈن ہسپتال،پیرا میڈیکس کا سروس سٹرکچر کے حق میں مظاہرہ
لاہو(جنرل رپورٹر)لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے پیرامیڈیکل سٹاف نے سروس سٹرکچر کی بحالی اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال کی ایمرجنسی کے علاوہ دیگر ڈیپارٹمنٹ بند کردئیے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عرصہ دراز سے ہمیں صرف حیلے بہانوں اوروعدوں پر ٹالا جارہا ہے سروس سٹرکچر کو فی الفور بحال کیا جائے اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ سروس سٹرکچر کی بحالی اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کیے جانے تک احتجاج کریں گے۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ ان کی ہڑتال یا مظاہروں کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر وہ لوگ بھی اپنے جائز حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ اس حوالے سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر یوسف نے کہا کہ جن ملازمین کے پانچ سال مکمل ہوگئے ہی اسے نومبر تک2016ء تک اپ گریڈ کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پیرامیڈیکل سٹاف سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے محکمہ صحت کا اپنا طریقہ کار ہے وہ ہسپتال میں ایم ایس ہیں پالیسی میکر نہیں وہ سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن کا معاملہ حکومت کی کورٹ میں ہے۔