عمران خان نے ہمیشہ ملک میں انتشارپیدا کیا،رانا بابر حسین

عمران خان نے ہمیشہ ملک میں انتشارپیدا کیا،رانا بابر حسین

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہعمران خان کا تین ستمبر کا احتجاج بر ی طرح ناکام ہوجائے گا ،عوام دھرنا سیاست سے تنگ آچکے ہیں ،عمران خان نے ہمیشہ ملک میں انتشارپیدا کیا ، حکومت چین سے مل کر ملک میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھائے ہوئے ہے ،چین سے مل نے منصوبے بنا رہے ہیں اور دوسری طرف عمران خان افراتفری پھیلارہے ہیں، وزیراعظم نوازشریف درست کہا ہے کہ چین ہمارا پکا دوست ہے ، چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا اور یہ تعاون صنعتوں کی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر محیط ہوگا۔ چینی صنعتوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام میں پاکستان چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اور جس بھی صنعتی شعبہ میں ضرورت ہوئی، ہم آپ کیساتھ ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1