بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،ذکر اللہ مجاہد

بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور شہر کو پیرس بنانے والی پنجاب حکومت کی کرپٹ انتظامیہ کی ناقص کارکر دگی کا پول چند بارشوں نے کھول دیا ہے ۔چند گھنٹوں کی بارش کے پانی سے شہر کی گلیاں، محلے اور سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی نظر آرہی ہیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں نکاسی آب کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے ، جابجا گندگیو غلاظت کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں ،گٹر اُبل رہے ہیں ،نالیاں بہہ رہی ہیں، بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے بے بسی کی تصویر بنے کچھ کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقے اچھرہ ، سمن آباد ، رحمن پورہ ، جوہر ٹاؤن ، گلبرگ، چونگی، مسلم ٹاؤن ، ملتان روڈ اور اندروں شہر کے بیشتر آبادیاں واسا کے ناقص انتظامات کا خمیازہ بھگت رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک طرف حکمران اپنے من پسند پروجیکٹ پر عوامی پیسہ بہا رہے ہیں ،لیکن عوام صحت ، تعلیم ، پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں شہر کے اہم مسائل کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے لوگ ان بنیادی مسائل میں بری طرح گھرے ہوئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...