عوام دھرنوں جیسی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں،شیر علی گورچانی

عوام دھرنوں جیسی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں،شیر علی گورچانی

لاہور(پ ر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا سیاست کو دفن کردیا ہے ، لوگ اس قسم کی منفی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں اپوزیشن کی طرف سے 3ستمبر کو منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی بھی ناکام ہوگی ۔عوام کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر پہلے سے زیادہ اعتماد بڑھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں عوامی مسائل کے حل کے لئے لگائی کھلی کچہری میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے ہمنواؤں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ کیونکہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ مسائل کے بھنور سے پاکستان کو کوئی نکالے گا تووہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ہیں ، جو اس ملک کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہانے کہا 3ستمبر کا احتجاج عمران خان کی آنکھیں کھول دے گا۔پاکستان کی عوام دھرنوں اور احتجا ج کی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں جبکہ(ن) لیگ نے عام انتخابات سے قبل جو قوم سے وعدے کیے ان کو پورا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا 2018میں پھر (ن) لیگ کی حکومت ہی بر سر اقتدار آئے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں پر بے جا الزام تراشی ،غیر جمہوری رویے اور جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر عمران خان کو عوام دوبارہ گہرا سیاسی گھاؤ لگائیں گے اور انہیں ماضی کی طرح دوبارہ خفت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست والوں کو ملک کو آگے بڑھنے اور عوام کے دیئے ہو ئے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ۔عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ پر دھیان دینے کی بجائے انتشار کی سیاست کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1