پیپلز پارٹی ورکرزآج چیئرنگ کراس چوک پر مظاہرہ کرے گی

پیپلز پارٹی ورکرزآج چیئرنگ کراس چوک پر مظاہرہ کرے گی

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی ( ورکرز)کے زیر اہتمام کرپشن ،مہنگائی ،بیروزگاری، امن و امان کی ناقص صورتحال اورلوڈشیڈنگ کیخلاف آج دوپہر چار بجے چیئرنگ کراس چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاج کی قیادت بینظیر بھٹو شہید کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان ، پیپلز پارٹی (ورکرز) کے صدر صفدر عباسی ، مرکزی سردار حًر بخاری، ساجدہ میراوردیگر کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1