عوام لوڈشیڈنگ کے باوجود مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں،سعدیہ سہیل

عوام لوڈشیڈنگ کے باوجود مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیدواری لاگت کم ہونے اور نیپرا کی منظوری کے باوجود ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 1 تا 3 روپے فی یونٹ سستی کرنے سے انکار حکمرانوں کی عوام دشمنی کا ثبوت ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت 300 ارب روپے کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے۔ حکومت نہ تو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں کی کمی کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے اور نہ ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنا چاہتی ہے۔ عوام لوڈشیڈنگ کے باوجود مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے گردشی قرضے کو زیروکرنے کے دعوے دار قوم کو بتائیں کہ اب پھر 300 ارب روپے تک کیسے پہنچ گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...