مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ ستمبر میں ’’جانثاران پاکستان‘‘مہم چلائے گی

مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ ستمبر میں ’’جانثاران پاکستان‘‘مہم چلائے گی

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ق) یوتھ ونگ نے ماہ ستمبر میں’’جانثاران پاکستان‘‘ مہم چلانے کا اعلان کر دیا، اس سلسلہ میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کرکے مادر وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔یوتھ ونگ کے ترجمان کے مطابق مہم کے سلسلے میں تیاریوں کا آغاز کرکے کے کارکنوں کو متحرک کردیا گیا۔یوم وفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’میری پہچان پاکستان‘‘مہم کے بعد ’’جانثاران پاکستان‘‘مہم ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...