اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سو سائٹی الیکشن ،تمام بڑی تنظیموں نے محافظ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سو سائٹی الیکشن ،تمام بڑی تنظیموں نے محافظ گروپ کی حمایت ...

ئلاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے4ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں اسٹیٹ لائف انشورنس کی تمام بڑی تنظیموں نے محافظ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا فلیٹز ہوٹل میں محافظ گروپ کے صدر کے امیدوار محمد اصغر ،سیکرٹری کے امیدوار آصف شاہین کے اعزاز میں عشائیہ صدر کے امیدوار محمد اصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،ایک شخص باہر سے آ کر سوسائٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ممبران ایسا نہیں ہونے دیں گے 642ممبران کے پیسے ہمارے پاس آ چکے ہیں 3ماہ میں کام شروع کر دیں گے سیکرٹری کے امیدوار آصف شاہین نے کہا کہ 20مرلے کا وعدہ کرنے والے لالی پاپ دے رہے ہیں ہم سٹیٹ لائف کی تقدیر بدلیں گے،اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز یونین آف پاکستان ،اسٹیٹ لائف انشورنس ایریا منیجر ایسوسی ایشن لاہور،اسٹیٹ لائف انشورنس آفیسر ایسوسی ایشن لاہورفیلڈ ورکر ایسوسی ایشن لاہور کی طرف سے محافظ گروپ کی حمایت کے بعد الیکشن ہم جیت چکے ہیں ممبران کسی لالی پاپ میں نہیں آئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1