جان کیری کا دورہ بھارت میں کشمیر کا ذکر نہ کرنا ہماری ناکامی ہے،یاسمین راشد

جان کیری کا دورہ بھارت میں کشمیر کا ذکر نہ کرنا ہماری ناکامی ہے،یاسمین راشد

لاہور(نمائندہ خصوصی )ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ امر یکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ بھارت میں کشمیر کاذکر نہ کر نا ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،جس ملک کا وزیر خارجہ ہی نہیں وہاں حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہی ہوگی،بھارتی کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری ستیارام نے پاکستان کیلئے ’’گد‘‘کے الفاظ بولے مگر حکمرانوں کو اسکی مذمت کی بھی جرات نہیں ہوئی جو انتہائی شر مناک ہے۔اپنے دفترمیں وفودسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امر یکہ بھارت کے ساتھ جوہر ی معاہدے بھی کر رہا ہے جبکہ پاکستان کو صرف ’’لارے ‘‘لگائے جاتے ہیں،‘حکمرانوں میں تو اب بھارتی مظالم کی مذمت کر نے کی بھی جرات نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اب صرف امر یکہ نہیں بھارت کی غلامی میں آرہے ہیں اسی وجہ سے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا ملک اور قوم کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...