پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی عوامی سیاست کی علامت ہے،اشرف بھٹی

پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی عوامی سیاست کی علامت ہے،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ماضی کی طرح آج بھی عوامی سیاست کی علامت ہے۔پیپلزپارٹی کوفرینڈلی اپوزیشن کاطعنہ دیاگیا جبکہ شروع دن سے ہماری پوزیشن عوام کے ساتھ ہے۔حکمران اپنے سیاسی مفادات کیلئے منفی پروپیگنڈا اورعوام کوگمراہ کرتے ہیں،پیپلزپارٹی جمہویت کے ساتھ کھڑی ہے ،نااہل حکومت کوسہارانہیں دیں گے ہمارااپنے وطن اورہم وطنوں کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے ،دنیا کی کوئی طاقت پیپلزپارٹی اورعوا م کے درمیان حائل نہیں ہوسکتیوہ نادرآبادمیں ایک ڈیرے میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ این اے125میں ہونیوالی مبینہ دھاندلی بارے فیصلہ کیاجائے ،جہلم اوربورے والا میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں بھی ریکارڈ دھاندلی کی گئی ورنہ وفاقی اورپنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی سے خودتخت لاہور والے بھی انکار نہیں کرسکتے ۔حالیہ بارشوں نے حکمرانوں کے پیرس کووینس بنادیا ،لوگ پاناما لیگ کوووٹ دے کران کے گناہوں میں شریک نہیں ہوسکتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1