حکومت کو تین سال بعد تعلیم اور صحت کا خیال آگیا ،عابد صدیقی

حکومت کو تین سال بعد تعلیم اور صحت کا خیال آگیا ،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے پرویز رشید کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو تین سال بعد تعلیم اور صحت کا خیال آ گیا ہے لیکن صحت اور تعلیم حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں مسلم لیگ( ن )نے ان شعبوں کو انتخابی نعرہ بنا کر رکھ دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارشوں کی حالیہ لہر نے حکمرانوں کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے اربوں روپے سے بننے والی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں نکاسیِ آب کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے پانی اکٹھا ہونے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عوام کے خون پسینے کی کمائی کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں صحت کے مسائل جوں کے توں ہیں حکومت صرف دعوؤں اور نعروں پر انحصار کر رہی ہے حکمرانوں کی جانب سے صحت کے شعبے کو اولین ترجیح دینے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔