الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع غربی کے چیئرمین اظہار احمد خان کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے :رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان
کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع غربی کے حق پرست چیئرمین اظہار احمد خان کو کامیاب قرار دینے اور ضلع غربی کے ریٹرننگ آفیسر اور پریزائڈنگ آفیسر کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیا ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اظہار احمد خان کی کامیابی کو کالعدم قرار دیدیا گیا تھا اور بہانہ بنایا گیا تھاکہ بیلٹ باکس میں نشان زدہ ووٹ نکلے ہیں۔
”صبح کام اور رات کو سونا“بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے پاس محبت کیلئے وقت نہیں
رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ ضلع غربی کے حق پرست چیئرمین اظہار احمد خان کی شاندار کامیابی نے پھر ثابت کردیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ حق پرست قیادت کے پاس ہے اور کوئی بھی اوچھا ہتھکنڈہ حق پرستوں کی کامیابی کو شکست میں تبدیل نہیں کرسکتا۔ رابطہ کمیٹی پاکستان نے ضلع غربی کے حق پرست چیئرمین اظہار احمد خان کو بھی دوبارہ کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے ضلع غربی کے عوام کی بلا رنگ ، نسل ، زبان ، مسلک اور مذہب خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور عوامی مسائل اور خدمت کی روشن مثالیں قائم کریں ۔