بھارتی فنڈز پر پلنے والے پاکستان کے خلافزہر اگلتے ہیں،الطا ف شاہد

بھارتی فنڈز پر پلنے والے پاکستان کے خلافزہر اگلتے ہیں،الطا ف شاہد

لاہور(پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکز ی صد رچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ ایک طبقہ بھارتی فنڈزپرپلتااورپاکستان کیخلاف زہراگلتا ہے جواپنی ماں کاوفادار نہیں وہ کسی اورسے وفاکیاخاک کرے گا۔جس دن کوئی غداراستعمال کرنے کے قابل نہیں رہتا اس دن اسے اس کی قوم کے رحم وکرم پرچھوڑدیا جاتا ہے ۔غداروں کے انجام بد کے واقعات سے تاریخ بھری پڑی ہے مگراس کے باوجود کچھ لوگ میرجعفر اورمیرصادق کی پیروی کرتے ہوئے تاریک راہوں پرچل پڑے ہیں وہ اوورسیزپاکستانیوں کے اعزازمیں ایک عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ چندغدار وں کی ہرزہ سرائی سے کروڑوں باوفااورباصفاپاکستانیوں کے جذبات ضرورمجروح ہوئے مگروہ ان قومی مجرموں کے چہروں پرسے نقاب اترنے پرخوش ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1