الخدمت گروپ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے،فاروق جمال

الخدمت گروپ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے،فاروق جمال

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مخالفین کے تمام حربے ناکام ثابت ہوں گے سیاسی دباو کے باوجود الخدمت گروپ کامیاب ہو گا الخدمت گروپ کے صدر کے امیدوار کرنل(ر) مبین صفدر جوڑہ،سیکرٹری کے امیدوار میاں غضنفر اقبال سٹیٹ لائف کی تقدیر بدلنے کے لیے آ رہے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ڈی ایچ اے لاہور کے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس دی اسٹیٹ ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو فاروق جمال کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو ،انہوں نے کہا الخدمت گروپ کی مقبولیت سے خوفزدہ محافظ گروپ الیکشن سے فرارکے لیے پہلے رجسٹرار کے پاس گئے پھر سیکرٹری کوآپرٹیو پھر ہائی کورٹ تینوں جگہ سے ناکامی کے بعد 4ستمبر کے الیکشن میں شکست ان کا مقدر بن گئی ہے الخدمت گروپ کے تمام امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1