گرفتاریاں اور چھاپے پی ٹی آئی کی تحریک نہیں روک سکتے،صمصام بخاری

گرفتاریاں اور چھاپے پی ٹی آئی کی تحریک نہیں روک سکتے،صمصام بخاری

لاہور( پ ر) تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات سید صمصام شاہ بخاری نے کہا ہے کہ کل پنجاب بھر سے کارکن تحریک نجات ریلی میں شرکت کے لئے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ریلی میں شرکت کی تیاریوں کے سلسلہ میں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کی مذمت بھی نہیں کریں گے، حکومت جتنے چاہے کارکرکن گرفتار کرے ،جتنے کارکن پکڑیں گے اتنی ہی تحریک جلدی کامیاب ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ گرفتاریاں اور چھاپے ہمار اراستہ نہیں روک سکتے ۔سید صمصام شاہ بخاری نے کہا کہ قائد اعظم نے تمام فرقوں کے لئے پاکستان بنایا تھا مگر ایک حکومتی وزیر ایک فرقے کو پرموٹ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ نواز شریف لندن فلیٹوں کا حساب دیں اور بتائیں سات سو کروڑ روپیہ کہاں سے آیا اگر سعودی سلمان بن بندر نے دیا ہے تو وہ کس کے عوض دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو جواب دینا پڑیگا یہ رقم پاکستان سے سعودی عرب کیسے گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کسی کا نام بھی پانامہ لیکس میں ہے ان سب کا احتساب ہونا چاہیے اور اسکی ابتدا حکمرانوں سے ہو گی،انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا راستہ روکنا نواز شریف کے بس کی بات نہیں ۔ قوم کو حساب دینا ہی پڑیگا۔ انھوں نے کہا قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو قرضوں کے بو جھ تلے دبا دیا یہ بھی اس ملک کے خلاف سازش ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1