ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کا(ن) لیگ پر اعتما د ہے،میاں عرفان

ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کا(ن) لیگ پر اعتما د ہے،میاں عرفان

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن پر گہر اعتماد ہے ، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہاڑی کے عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہر انتخاب میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوتی ہے ، عوام نے دھرنے کی سیاست مسترد کردی ہے ،دھرنے والے اب کہیں نظر نہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کاجو سفر شروع ہواہے اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی عوام پسند نہیں کریں گے ،پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ سال ہم کئی منصوبے مکمل کرلیں گے ،جس طرح ہم نے وہاڑی میں کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح جہلم میں بھی مسلم لیگ ن ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئی ہے ،عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور رہیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1