موبائل اسیسیریز ٹیکس،بابر محمود کی قیادت میں وفد کی حکومتی کمیٹی کے ساتھ ملاقات

موبائل اسیسیریز ٹیکس،بابر محمود کی قیادت میں وفد کی حکومتی کمیٹی کے ساتھ ...

لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمودکی قیادت میں وفد نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کی اور موبائل فون اسسیسزیز پر ڈیوٹی میں اضافے کیخلاف معاملہ اٹھایا جس پر حکومتی کمیٹی نے مسئلے کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی، انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کی طرف سے ہڑتال اور دھرنے کے بعد حکومت نے ایم این اے پرویز ملک ، ہارون اختر خان اور ایم این اے میاں منان پر مشتمل کمیٹی بنا دی جس نے گزشتہ روز خدمت گروپ کے صدر بابر محمود کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی ، اس موقع پربابر محمود نے شدید الفاظ میں تاجروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر احتجاج کیا اور موبائل فون اسیسریز پر ڈیوٹی میں کئی گنا اضافہ کا معاملہ اٹھایا ۔ اس موقع پر بابر محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ تاجروں کی کوششوں کی وجہ سے اقتدار میں آئی اور تاجروں نے ہی ہمیشہ مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے اب حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر تاجروں کے مسائل حل کرے اگر تاجروں کے کاروبار تباہ ہو نگے تو اس کا نقصان حکومت کو بھی ہو گا، بابر محمود نے کہا کہ ہال روڈ کے تاجروں اور ملک بھر میں موبائل فون اسیسریز کا کاروبار کرنے والوں نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اب ہم بھی ان کے مسائل ہر صورت حل کروا کر رہیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کچھ بھی قیمت چکانا پڑے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...