حکومت کے خلافاحتجاجی تحریکیں معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں،ناصر سعید

حکومت کے خلافاحتجاجی تحریکیں معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں،ناصر سعید

لاہور(پ ر)تاجر راہنماومسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعیدپولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ پنجاب و زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے تحریک انصاف کی جانب سے ستمبر میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور لانگ مارچ کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریکیں ،لانگ مارچ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے احتجاجی تحریکوں کے باعث مال روڈ و ملحقہ سڑکیں بلاک اور تاجروں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے اور کاروبار ی اداروں کی بندش سے تاجر برادری پریشانی میں مبتلا ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد بخاری نے کہا کہ اپوزیشن انتشار کی بجائے مثبت سیاست کرے کیونکہ احتجاجی تحریکوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار ملکی حالات سے خوفزدہ ہوجاتا ہے اورغیر ملکی سرمایہ پاکستان کی بجائے ہمسایہ ممالک میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان قوم پر رحم کریں اور مذاکرات کی میز پر اپنے مسائل حل کریں ۔کیونکہ ایسی تحریکوں کو عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا لیکن تاجروں و کاروباری حضرات کا کاروبار تباہ ہوجاتا ہے اور احتجاج کے دوران کاروباری مراکز کی بندش سے انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...