الخدمت گروپ کا سنٹرل پارک میں بڑا جلسہ ،سینکڑوں ووٹرز کی شرکت
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سٹیٹ لائف کوآپر ٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کا الیکشن ہم جیت چکے ،4ستمبر کو اعلان ہونا باقی ہے انتخابات الخدمت گروپ کی طرف سے بھر پور قوت کا مظاہرہ سنٹرل پارک سٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والے بڑے انتخابی جلسے میں سینکڑوں مرد خواتین ووٹرز کی شرکت،،صدر کے امیدوار کرنل مبین صفدر جوڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے منتخب نمائندوں کی حمایت نے 4ستمبر کا الیکشن یکطرفہ کر دیا ہے ،مفادات سے بالا تر ہو کر کام کریں گے 6ماہ کے اندر تبدیلی نظرآئے گی فیز2کے ممبران کو پورے سائز کے پلاٹ ملیں گے ،سوسائٹی کے ممبران کو دوائی کے لیے ڈی ایچ اے جانا پڑتا ہے ہم سوسائٹی میں ہسپتال بنوائیں گے جنرل سیکرٹری کے امیدوار میاں غضنفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ4ستمبر کو چاند کا انتخابی نشان آسمان پر چمکے گا ،سابق صدر ڈیڑھ گھنٹہ سوسائٹی کو دیتے تھے 3سال ضائع کر دئیے ،خوبصورت مسجد تعمیر کریں گے ،نائب صدر کے امیدوار قیوم جٹ کی طرف سے مسجد کے لیے جگہ دینے کا اعلان،مختلف گروپوں کی طرف سے الخدمت گروپ کی حمایت کا اعلان، فنانس سیکرٹری کے امیدوار آغا رضوان اعجازنے کہا کہ جدید کمپیوٹرائز ڈ ٹرانسفرسسٹم کا نیٹ،سڑکیں،کمیونٹی سنٹر اور معیاری سکول تعمیر کریں گے ، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی مصالحتی کمیٹی کے چےئرمین چودھری اعجاز ،داود شیخ،سلطان شیخ،احمد خلدون اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ انتخابی مہم کے آخری دنوں میں ہونے والے بڑے جلسے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔