تمام ہسپتالوں میں آئی سی یو،برن یونٹ اور ٹراما سینٹر بنائیں گے،آزاد تبسم

تمام ہسپتالوں میں آئی سی یو،برن یونٹ اور ٹراما سینٹر بنائیں گے،آزاد تبسم

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں آئی سی یو،برن یونٹ اور ٹراما سینٹر بنائیں گے ۔چھوٹے شہروں میں موجود ہسپتالوں کو بڑے شہروں جیسی سہولتیں فراہم کریں گے ۔ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ای گورننگ کا نظام متعارف کرائیں گے۔ اس مالی سال میں صحت کے ترقیاتی بجٹ میں 62 فیصد اضافہ ہو گا۔مسلم لیگ (ن) نے شعبہ صحت اور تعلیم میں مثالی سہولتیں فراہم کی ہیں۔قوم سے جو عہد کیا گیا ہے ہم عہدکو حقیقت کا روپ دینے کے لئے تمام تر توانائیاں وقف کریں گے۔ صافپانی کی فراہمی کے لئے مختص بجٹ 88 فیصد بڑھا دیاگیاہے۔تعلیم ،صحت ،واٹر سپلائی سینی ٹیشن،ویمن ڈویلپمنٹ،سوشل سیکٹرکے شعبوں کے لئے31 فیصد یعنی 168 ارب 87 کروڑ روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1