ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست ہوئی،تحسین فواد

ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست ہوئی،تحسین فواد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست ہوئی ہے۔قوم دھرنوں اور جعلی انقلاب کی باتوں سے تنگ آچکی ہے ۔جہلم کے قومی حلقہ اور وہاڑی کے صوبائی حلقہ سے ن لیگ کے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شریف برادران کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بنے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو دفن کردیا ہے ، لوگ اس قسم کی بے ہودہ اور منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے 3ستمبر کو منعقدکی جانے والی احتجاجی ریلی بھی ناکام ہوگی،انہوں نے کہا کہ عوام کا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر پہلے سے زیادہ اعتماد ہوا ہے،عمران خان اور ان کے ہمنواؤں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے۔ لو گ جانتے ہیں کہ مسائل کے بھنور اگر پاکستان کو کوئی نکالے گا تو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف ہیں ، جو اس ملک کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔