دہشتگردوں کے خلافکومبنگ آپریشن درست اقدام ہے،نصیر احمد
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہورکے رہنما نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبد الکریم میو، میاں راشد، ابو ہاشمی، اختر شاہ، وقاص پرنس، سیدہ حمیرا، تنزیلہ نذر، عاصمہ اکرام اور ڈاکٹر یاسمین مشتاق نے اپنے مشرکہ بیان میں پنجاب میں آرمی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے اور فیصل آباد میں دہشت گردوں کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کوئی اقدامات ن ہیں کیے بلکہ وہ اس بات سے انکاری رہے کہ دہشت گرد پنجاب میں موجود ہیں نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت پورے ملک میں آپریشن جاری ہے پنجاب حکومت کی اس آپریشن میں ناکامی کے بعد یہ آپریشن آرمی کی قیادت میں شروع ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور دیگر اقدامات کی سخت ضرورت ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مخصوص مائنڈ سیٹ کے ساتھ ساتھ نفرت انگیز مضامین فرقہ واریت کے لٹریچر کے خاتمے اور مدارس کے نصاب میں تبدیلی لانے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ گروہی اور فرقہ واریت کے سبب معاشرے میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر من و عن عمل کرنا چاہیے جس میں مندرجہ بالا اقدامات بھی شامل ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔