جاز کیش اور ایکسس گروپ کے درمیان اتحاد قائم ہو گیا
لاہور(پ ر) جاز کیش کی جانب سے ایک اعلان کے مطابق جاز کیش اور ایکسس گروپ کے درمیان ملکی سطح پر ریٹیل پیمنٹ قبول کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اتحاد قائم ہو گیا ہے۔اس تعاون کی صورت میں ادائیگیوں کے جدید ترین نظام کی پہنچ میں اضافہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ جاز کیش قبول کرنے کے لیے ایکسس گروپ کے نیٹ ورک پر موجودمخصوص ریٹیل آؤٹ لیٹس پر اعلیٰ ترین ڈیجیٹل طریقے استعمال بھی کیے جائیں گے۔ معاہدے کے تحت استعمال کیے جانے والے جدید ترین طریقو ں میں سے ایک طریقہ جاز کیش کی جانب سے حال میں جاری کردہ نیئر فیلڈ کمیونیکیشن (NFC) پیمنٹ سولوشن ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر مارکیٹوں میں یہ ایک مقبول ٹیکنالوجی ہے جس کی بنیادی وجہ کسٹمر کے تجربہ میں بہتری، تحفظ اور مرچنٹ سیلز ہیں۔یہ شراکت جاز کیش کوپورے ملک میں مرچنٹ پیمنٹس میں اضافہ میں مدد دے گی کیوں کہ اس کا مقصد موبائل پیمنٹ ایکو سسٹم کے لیے ایک سنگ بنیاد فراہم کرنا ہے۔