جوالائی کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں 18.23ارب روپے کی سرمایہ کاری

جوالائی کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں 18.23ارب روپے کی سرمایہ کاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر) جاری مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں 1.65 ارب روپے کی زائد سرمایہ کاری کی گئی ہے اور رواں مالی سال 2016-17 ء کے ابتدائی مہینے جولائی میں قومی بچت کی سکیموں میں مجموعی طور پر 18.231 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 16.581 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16 ء کے دوران قومی بچت کی سکیموں میں مجموعی طور پر 232.09 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے دوران 337.05 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 1.650 ارب روپے کی زائد سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -