وائٹ ہاؤس کا ایپل کے خلاف یورپی کمیشن کے فیصلے پر اظہار تشویش

وائٹ ہاؤس کا ایپل کے خلاف یورپی کمیشن کے فیصلے پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اے پی پی) وائٹ ہاؤس نے سمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کے خلاف یورپی کمیشن کے فیصلے کے اقتصادی نتائج بارے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی کمپنی ایپل یورپ کو وہ اربوں ڈالر ادا کرے جو اس نے ابھی تک ٹیکس کی صورت میں ادا نہیں کئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ نے کہا ہے کہ ہمیں یورپی کمیشن کے یک طرفہ فیصلے پر تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے اس فیصلے سے بین الاقوامی مالیاتی نظام میں انصاف کی برقراری کے لئے یورپ کے ساتھ امریکا کے تعاون کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ ایپل کمپنی نے ساڑھے چودہ ارب ڈالر ٹیکس یورپ کو ادا نہیں کیا۔


ایپل امریکا کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو کمپیوٹر کی ڈیزائننگ اور اس کے پرزے بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر جدید ترین الکٹرانک سازوسامان تیارکرتی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے یورپی یونین کے یورپی کمیشن کے اس فیصلے کو امریکی ٹیکس دہندگان کے خلاف ایک غیرمنصفانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

مزید :

کامرس -