پی آئی اے کا جاپان سے آنیوالے مسافروں کیلئے سہولتوں کا اعلان

پی آئی اے کا جاپان سے آنیوالے مسافروں کیلئے سہولتوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل اےئر لائنز (پی آئی اے )نے جاپان سے مسافروں کی کم ہوتی ہوئی تعداد میں اضافے کے لیے جاپان سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی سہولیات کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت اکانومی کلاس سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سامان کی حد جو پہلے 30کلو فی مسافر تھی اسے بڑھا کر 40کلو کردیا ہے۔بزنس کلاس مسافروں کے لیے سامان کی حد 40کلو سے بڑھا کر اب 50 کلو کردی ہے ، جبکہ ٹوکیو سے کراچی جانے والے مسافروں کو ایک رات آسلام آباد رکنے کے سبب ایئرلائن کی جانب سے ہوٹل میں رہائش فراہم کی جائے گی۔اگلے روز مسافر کو کراچی پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا ، پی آئی آئے جاپان کے کنٹری مینجر عبدالجواد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی آئے کو دنیا کی بہترین ایئرلائن بنانے کے لیے جہاں انتظامیہ کوششیں کررہی ہے وہیں پاکستانی کمیونٹی کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی قومی ایئرلائن سے سفر کرے۔

مزید :

کامرس -