کپاس کی فصل پرپتہ مروڑ وائرس اور رس چوسنے والے کیڑوں کے بروقت انسدادکے لیے حفا ظتی اقدامات کی ہدایت

کپاس کی فصل پرپتہ مروڑ وائرس اور رس چوسنے والے کیڑوں کے بروقت انسدادکے لیے ...

لاہور(کامرس رپورٹر )کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں اور سنڈیوں کے حملہ کی صورت میں کا شتکار زرعی ماہرین کے مشورہ سے مناسب زہروں کا استعمال کریں۔ زرعی ماہرین کے مطابق پاکپتن، ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع میں سفید مکھی کے 4،چست تیلہ کے11، تھرپس کے 2، ملی بگ کے 9، لشکری سنڈی کے 5، گلابی سنڈی کے 21 اورکپاس کی پتہ مروڑ وائرس کے 13 ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہکپاس کی فصل پرپتہ مروڑ وائرس اور رس چوسنے والے کیڑوں کے بروقت انسدادکے لیے نائٹروجنی کھادوں کے استعمال کے علاوہ واجزائے صغیرہ زنک ، بوران اور میگنیشیم کے ہفتہ یا عشرہ کے وقفہ سے 3سے 4سپرے کریں۔

انہوں نے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ضرر رساں کیڑوں کا حملہ معلوم کرنے کے لیے کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کریں ۔

مزید : کامرس


loading...