ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی، سنگاپور میں استحکام رہا

ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی، سنگاپور میں استحکام رہا

ٹوکیو(این این آئی)ایشیائی منڈیوں میں مسلسل دوسرے روز خام ربڑ کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل اور شنگھائی میں ربڑ کے نرخوں میں کمی کے اثرات ہیں۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں ربڑ کے نرخوں میں 1.3 فیصد کمی ہوئی اور ربڑ کے آئندہ سال فروری میں ڈیلیوری کے سودے 2 ین کی کمی سے 152 ین فی کلوگرام میں ہوئے جبکہ شنگھائی میں ربڑ کے جنوری میں ترسیل کے معاہدے 325 یوآن کی کمی سے 12055 یوآن فی ٹن میں طے پائے تاہم سنگاپور میں نرخوں میں استحکام کی صورتحال رہی۔

مزید : کامرس