تعمیر ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کاروپوریشن اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لیمٹیڈ کے درمیان اشتراک برائے مالی تعاون

تعمیر ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کاروپوریشن اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لیمٹیڈ کے ...

لاہور(پ ر) تعمیرات کی دنیا میں تعمیر ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ کارپوریشن دنیا بھر میں ایک جانا پہچانا نام ہے یہ ادارہ سماجی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہا ہے اور فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے تعمیر گروپ کا اصل مقصد کم حیثیت اور کم آمدن والے گھرانوں کو اپنا گھر اور اپنی چھت فراہم کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے تعمیر گروپ نے کم لاگت میں بننے والے مکانات کی تعمیر اور صرف و صرف غریب اور متوسط طبقے کو اسکی فراہمی کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ تعمیر گروپ نے حال ہی میں سائبان ہومز کے نام سے منصوبے کا آغاز کالا شاہ کاکو خدا کی بستی میں کیا ہے جسکا افتتاح بطور مہمان خصوصی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایچ بی ایف سی ایل بورڈ جناب سعید احمد صاحب نے یکم ستمبر ۶۱۰۲ بروز جمعرات کو کیا۔ منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جناب سعید صاحب نے فرمایا کہ ایچ بی ایف سی ایل ہمیشہ سے کم آمدنی رکھنے والے گھرانوں میں قرضے کی سہولت فراہم کرنے کو ترجیع دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ تعمیر گروپ کے کم لاگت والے پروجیکٹ پر ایچ بی ایف سی ایل نے بخوشی مالی معاونت کا ارادہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب لوگ قرضہ حاصل کرکے اپنا گھر خرید سکیں۔ قرضے کی ادائیگی بیس سال تک کی مدت میں آسان اقساط میں کی جاسکے گی ۔ سائبان ہومز کی قیمت خرید انتہائی کم رکھی گئی ہے ، روزمرہ زندگی کی ضروریات مہیا ہونے کے علاوہ اس منصوبے میں پہلی مرتبہ سولر انرجی کا استعمال بھی کیا جارہا ہے اور اسکی انسٹالیشن مکان کی کُل قیمت میں شامل ہے ۔ اس ٹیکنالوجی سے گھر میں روززانہ بجلی سے چلنے والی اشیاء استعمال کی جاسکیں گی اور بجلی کا بل نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔

تعمیر گروپ اور ایچ بی ایف سی ایل کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ ملک میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور غریب گھرانوں کے لیئے سائبان مہیا کرنے کا آسان ذریعہ بنے گا۔

مزید : کامرس