کراچی میں مزید دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں مزید دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے جناح ہسپتال میں دو مریضوں کو لایا گیا جن میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ہسپتال کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتا یا ہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ سے تعلق رکھنے والے مریض شاہد خان میں کانگو وائرس کے جراثیم موجود ہیں جو اس وقت جنا ح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا
اس سے قبل بہاولپور سے تعلق رکھنے والے شخص کو بھی کچھ روز قبل جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔یاد رہے رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ چند روز قبل بہاولپور کا 22 سالہ نوجوان اللہ دتہ قربانی کے جانور فروخت کرنے بہاولپور سے کراچی مویشی منڈی سہراب گوٹھ پہنچا تھا جہاں اس کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کیاگیا تھا، جو دم توڑ گیا تھا۔واضح رہے یہ وائر س جانوروں میں موجود چیچڑ کے کاٹنے یا بیمار جانوروں سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے جس سے صحت مند آدمی بھی متاثر ہوجاتا ہے۔