ا اشیا خورونوش کی برآمدات میں 12 اعشاریہ 56 فیصد کمی

ا اشیا خورونوش کی برآمدات میں 12 اعشاریہ 56 فیصد کمی

سلام آباد(آن لائن)مالی سال2015-16 میں اشیا خورونوش کی برآمدات میں کمی آئی ہے اور یہ 3 اعشاریہ 99 ارب ڈالر رہی ہیں جبکہ2014-15 میں یہ 4 اعشاریہ 563 ارب ڈالر تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال2015-16 کے دوران دنیا بھر میں پاکستانی مصالحہ جات کی برآمدات میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ جون ،جولائی2015-16 کے دوران پاکستان سے مجموعی طور پر 76 اعشاریہ 160 ملین ڈالر کے مصالحہ جات بیرون ممالک بھجوائے گئے جبکہ جون ، جولائی2014-15 میں مصالحہ جات کی برآمدات 66 اعشاریہ 216 ملین ڈالر رہیں۔ اگر مقدار کا موازنہ کیا جائے تو مصالحہ جات کی برآمدات میں 8 اعشاریہ 29 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کی مقدار 6713 میٹرک ٹن کے اضافے کے ساتھ 20 ہزار 281 میٹرک ٹن پر پہنچ گئی۔سالانہ بنیادوں پر اگر جائزہ لیا جائے تو جون 2016 میں مصالحہ جات کی برآمدات میں جون 2015 کے مقابلے میں 28 اعشاریہ 62 فیصد کمی ہوئی ہے۔ مالی سال 2016 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر اشیا خورونوش کی برآمدات میں 12 اعشاریہ 56 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں سال اشیا خورونوش کی برآمدات 3 اعشاریہ 99 ارب ڈالر رہی ہیں جبکہ 2015 میں یہ 4 اعشاریہ 563 ارب ڈالر تھیں#/s

مزید : کامرس


loading...