منداجاری‘100 انڈیکس مزید 70پوائنٹس گرگیا

منداجاری‘100 انڈیکس مزید 70پوائنٹس گرگیا

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 70.91 پوائنٹس کی کمی سے 39738.67 پوائنٹس پر بند ہوا،سرمایہ مالیت میں10 ارب 22 کروڑ 54 لاکھ 69 ہزار 120 روپے کی کمی رہی تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 50 لاکھ 14 ہزار 430 حصص کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 31 کروڑ 52 لاکھ 14 ہزار 117 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 70.91 پوائنٹس کی کمی سے 39738.67 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 110.03 پوائنٹس کی مندی سے 22555.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 11.30 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 250.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 108.21 پوائنٹس کی کمی سے 16890.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 79.13 پوائنٹس کی مندی سے 15666.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 31.23 پوائنٹس کی کمی سے 18647.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 226 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 99.99 روپے کے اضافے سے 4100 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 63 روپے کی تیزی سے 1353 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی فیروز سنز (لیباریٹریز) اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ فیروز سنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمت 44.97 روپے کی مندی سے 854.43 روپے اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمت بھی 25.99 روپے کی کمی سے 864 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 73 لاکھ 46 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.15 روپے سے شروع ہو کر 9.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ بائیکو پیٹرولیم کے 2 کروڑ 61 لاکھ 86 ہزار حصص کے سودے 24.74 روپے سے شروع ہو کر 26.05 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 36 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 520 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 72 کروڑ 38 لاکھ 36 ہزار 293 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 80 کھرب 11 ارب 36 کروڑ 19 لاکھ 82 ہزار 329 روپے سے کم ہو کر 80 کھرب 1 ارب 13 کروڑ 65 لاکھ 13 ہزار 209 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس


loading...