مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں لائبہ علی کیلئے ایکسلنس ایوارڈ

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں لائبہ علی کیلئے ایکسلنس ایوارڈ
 مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں لائبہ علی کیلئے ایکسلنس ایوارڈ

  


لاہور(فلم رپورٹر)مقامی ہوٹل میں گزشتہ شب منعقد ہونے والے فیشن شو میں معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر لائبہ علی کو ایکسلنس ایوارڈسے نوازا گیا۔اس تقریب میں ان کے استاد نامور کوریو گرافر راجو سمراٹ کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا راجو سمراٹ نے اپنے ایوارڈ اپنی ہونہار شاگرد لائبہ علی کی نذر کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کی اصل حقدار میری شاگرد ہے جس نے اپنے فن سے میرا نام روشن کیا ہے ۔اس فیشن شو میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائبہ علی نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے۔مجھے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران بے شمار ایوارڈز مل چکے ہیں جب بھی مجھے کسی ایوارڈ سے نوازا گیا میرے اندر مزید لگن اور جنون سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔

ایک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔میرے خیال میں ایک فنکار کے لئے شہرت کا حصول آسان ہے لیکن اس کو برقرار رکھنا بے حد مشکل ہے ۔میں اس تقریب کےّ آرگنائزر اسد بیگ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔

مزید : کلچر


loading...