سلمان خان ’’ دبنگ 3‘‘میں دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے

سلمان خان ’’ دبنگ 3‘‘میں دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے

مبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اپنی آنیوالی فلم’’ دبنگ 3‘‘میں دو اداکاراؤں کے ساتھ کام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز اربازخان سلمان خان کو لے کر فلم دبنگ 3بنانے والے ہیں۔دبنگ اور دبنگ 2 میں سلمان کے ساتھ سوناکشی سنہا نے کام کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق سوناکشی فلم میں کام نہیں کرسکتیں۔ ذرائع کے مطابق دبنگ 3 میں سلمان خان کے ساتھ ایک نہیں بلکہ دو اداکارائیں نظر آسکتی ہیں۔ حال ہی میں سلمان کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں ،جن میں وہ دونوں اداکاراؤں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...