ایک تھی مریم 6ستمبرکوریلیزہوگی

ایک تھی مریم 6ستمبرکوریلیزہوگی

لایور(این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے اْتار چڑھاؤ میں ہمیشہ فنکاروں کے بعد رائٹروں کا کردارہمیشہ کلیدی رہا ہے۔ اس وقت شوبز میں پڑھے لکھے افراد کے آنے کے بعد جہاں فلموں میں جان ڈالنا شروع کردی ہے وہی سینما گھر کی شان واپس آتی جارہی ہے۔جی ہاں !سرمد سلطان کھوسٹ کی آنے والی نئی فلم ’’ایک تھی مریم’’جسے لکھامعروف مصنفہ عمیرہ احمد نیلکھا ہے۔سرمد کھوسٹ نے 2015میں ‘‘منٹو’’ بنائی تھی۔جسے کافی پسند کیا گیا تھااورباکس آفس پرکافی کامیاب بھی ہوئی۔ایک تھی مریم پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ کی زندگی سے لیکر شہادت پرمبنی ڈاکیومنٹری فیچرفلم ہے۔فلم کا مرکزی کردار ناموراداکارہ صنم بلوچ ادا کررہی ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بچپن سے مریم پائلٹ بننے کی خواہش رکھتی ہے اورکس مشکلات کاسامنا کرتے ہوئے وہ ائیرفورس جوائن کرلیتی ہے۔اس فلم سے عوام کوجہاں پاکستان ائیرفورس کی اہمیت و کردار کیباریمعلوم ہوگا وہیں خواتین کاکردار بھی اجاگرہوگا۔وطن سے محبت پر مبنی فلم نہ صرف ہمیں اندر سے جگاتی ہے اور ہمیں اپنے ملک سے فخر ہونے کا سبب بھی دلاتی ہے۔امید ہے کہ ‘‘ایک تھی مریم’’ پاکستانیوں کیلئے 6ستمبر کا زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔

مزید : کلچر


loading...