سیلینا گومزکی صحت خراب ہوگئی‘ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

سیلینا گومزکی صحت خراب ہوگئی‘ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ

نیویارک (این این آئی) سلینا گومز نے اپنی ذہنی بیماری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں لوپس نامی ایک پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ تمام مسائل اسی کے منفی اثرات کا نتیجہ ہیں۔معروف گلوکارہ سلینا گومیز کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ، بے چینی اور ذہنی تناؤ جیسے صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق وہ کچھ دن آرام کریں گی۔ایک بیان میں گلوکارہ نے اپنی ذہنی بیماری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں لوپس نامی ایک پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ تمام مسائل اسی کے منفی اثرات کا نتیجہ ہیں۔

گذشتہ برس سلینا نے انکشاف کیا تھا کہ لوپس کے لیے ان کا علاج ہورہا ہے جس سے جلد اور جسم کا دفاعی نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔24 سالہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ اب انھیں اپنے صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تھوڑا وقت چاہیے۔ویب سائٹ ’ٹو فیب‘ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اپنی صحت اور خوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مجھے فعال ہونے کی ضرورت ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے بہتر طریقہ کچھ وقت کے لیے کام کے بجائے چھٹیاں کرنا ہے۔

مزید : کلچر