توانائی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمومیں اضافہ ہوگا

توانائی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی اقتصادی شرح نمومیں اضافہ ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) توانائی منصوبوں کی تکمیل پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کے اضافہ میں معاون ثابت ہو گی۔ جنوبی ایشیاء کیلئے امریکہ کے اسسٹینٹ ٹریڈ ریپریزینٹیٹو مائیکل ڈیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی کی قلت کے مسائل کا سامنا ہے تاہم تاپی گیس پائپ لائن اور بجلی کی فراہمی کے کاسا منصوبے سمیت ملک میں جاری توانائی کے دیگر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی دو طرفہ تجارت کی فروغ کیلئے تجارت روکاوٹون کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ پاکستانی برٓمد کنندگان کو امریکی منڈیوں تک بھر پور رسائی فراہم کی جا سکے جبکہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمینٹ فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مذاکرات کا عمل جاری ہے ۔

جس سے پاکستان میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

zuh/skr/mrn 1051

مزید : کامرس


loading...