200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 ستمبر کو ہو گی
لاہور(کامرس رپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 ستمبر بروز جمعرات کو ہو گی جو رواں سال کی25 ویں اور مجموعی طور پر67ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات ہیں، اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔