نعیم رضوی،منیر نادر اور قیصر مستانہ کا رتعزیتی ریفرنس 3ستمبر کو الحمراء ادبی بیٹھک میں ہوگا

نعیم رضوی،منیر نادر اور قیصر مستانہ کا رتعزیتی ریفرنس 3ستمبر کو الحمراء ادبی ...

لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینیئر عکاس نعیم رضوی، لیجنڈ فنکار منیر نادر اور فلم فائٹ انسٹرکٹر قیصر مستانہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’’لیجنڈزکی یاد ‘‘ کے عنوان سے ایک تعزیتی ریفرنس 3ستمبر 2016ء شام 6بجے الحمراء ادبی بیٹھک شاھراہ قائداعظم لاہور میں منقعد کیا جا رہا ہے جس میں فلم ٹی وی سٹیج کے فنکار اور زندگی کے ہر شعبہ کے افرادوشخصیات شریک ہونگیں اور ان لیجنڈزکے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔ اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے ۔

مزید : کلچر