بھارت ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول3.38 روپے، ڈیزل 2.67 روپے مہنگا

بھارت ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول3.38 روپے، ڈیزل 2.67 روپے مہنگا

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کے پیش نظر پٹرول کی نرخ میں 3.38 روپے اور ڈیزل کی 2.67 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے بعد پٹرول 63.47 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 50.27 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 52.94 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

مزید : کامرس