ایران کی خام تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ایران کی خام تیل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (اے پی پی) ایران نے بیک وقت دس بحری جہازوں میں تیل بھر کر تیل کی برآمدات میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایران کی آئل ٹرمنل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید پیروز موسوی نے کہا ہے کہ خارک آئل ٹرمنل سے بیک وقت دس بحری جہازوں پر تقریبا 92 لاکھ بیرل تیل لوڈ کیا گیا ہے جو تیل کی برآمدات کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی ماہرین کی مدد کے بغیر شپ ٹو شپ سسٹم کے تحت بھی ایک تیل بردار جہاز میں تیل بھرا گیا ہے۔ سید پیروز موسوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خارک کی تیل جیٹیوں سے یومیہ 90 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل بھرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس میں مزید اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

کامرس -