رنبیر کپور نے امیتابھ بچن کو اپنا سٹائل آئیکون قرار دیدیا
ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے امیتابھ بچن کو اپنا سٹائل آئیکون قرار دیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے حال ہی میں فیشن ویک ونٹر فیسٹیول 2016میں ریمپ پر واک کیا ۔اس دوران رنبیر نے بتایا کہ امیتابھ بچن ان کے اسٹائل آئیکون ہیں ۔ رنبیر کا کہنا ہے کہ ان کی دادی کرشنا راج کپور ان کے لئے ’’سب زیادہ اسٹائلش خاتون‘‘ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک فیشن آئیکون کے طور پر اپنی شناخت نہیں بنانا چاہتے۔ انہوں کہا وہ ایک ایسے شخص ہیں جو ہمیشہ جینز ،ٹی شرٹ ،ٹوپی اور جوتا پہنے ہوئے نظر آتے ہیں ،میں نہیں سمجھتا کہ کیوں کوئی شخص میرے اسٹائل کو اپنائے گا،میں فیشن بلاگز بھی نہیں پڑھتا اور نہ ہی یہ سب میرے لئے اہم ہے۔