تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

 سنگاپور(اے پی پی) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اکتوبر میں ترسیل کے معاہدے 35 سینٹ ( 0.76 فیصد) کے اضافے سے 45.05 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 31 سینٹ (0.66 فیصد ) کی بہتری سے 47.20 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافے کے باعث خام تیل کے نرخوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی کروڈ سٹاکس میں اضافے بارے رپورٹ کے اجراء کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کے نرخوں میں 3.6 فیصد اور برینٹ کروڈ کے نرخوں میں 2.7 فیصد کمی ہوئی تھی۔

مزید : کامرس


loading...