کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستا ن کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا،عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے:حافظ محمد سعید

کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستا ن کے خلاف پروپیگنڈہ کر ...
کشمیر کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستا ن کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا،عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے:حافظ محمد سعید

  

لاہور(نیوز ڈیسک )امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستا ن کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے ،لاکھوں قربانیوں کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کمی نہیں آئی،پاکستانی قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی میں انکے ساتھ ہے،آٹھ ہفتوں سے کرفیو نافذ اور ظلم وبربریت کا بازار گرم ہے لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان دنیا کو بتائے کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ملک بھارت کشمیریوں کا قتل ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہماراکلمہ کا رشتہ ہے،پچیس برس میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں،اسلام کے رشتے سے کشمیری پاکستانی ہیں ،8 لاکھ 20 ہزار بھارتی فوج 90 لاکھ کشمیریوں پر روزانہ مظالم کے پہاڑ توڑتی ہے,ہر گیارہ کشمیریوں پر ایک فوجی مسلط ہے،گمنام لاشوں کی کوئی تعداد نہیں،کشمیریوں کی تحریک اب بہت آگے ہو چکی ہے،کرفیو کو آٹھ ہفتے ہو ہو چکے ہیں،کاروبار اورتعلیمی ادارے بند ہیں مگر کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ہمیں پکار رہا ہے،کشمیری مائیں ،بہنیں،بیٹیاں دہائیاں دے رہی ہیں اسلئے کشمیر کے حوالہ سے بہت بڑا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔پالیسی کی بنیاد یہ جملہ بنے گا تو بڑا کردار ادا کرسکیں گے۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنا کر دنیا میں اٹھایا۔اسکی اہمیت اپنی جگہ لیکن قائداعظم کے جملے کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔انڈیا کا فکری طور پر مقابلہ کرنا اور بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو توڑنا آسان ہو جائے گا۔دنیا کو سمجھائیں کہ کشمیری کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم نے اس شہ رگ کو آزاد کروانا ہے۔ایسی موثر پالیسی بنائی جائے جو آزادی کشمیر پر منتج ہو۔اب اگر موقع ضائع کیا گیاتو پھر موقع نہیں ملے گا۔پہلے بھی کشمیریوں نے تحریک کھڑی کی لیکن برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیری کہہ رہے ہیں کہ اب نہیں تو کبھی نہیں،اور وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔

ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ،آئی ایم ایف کے قرضے بروقت ادا کرنے کی مکمل پوزیشن میں ہیں:گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان

حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر پالیسی کو کنفیوژن سے پاک کرکے واضح اور دوٹوک بنایا جائے, پشاور میں دہشت گردی کے بعد منعقدہ اے پی سی میں سخت فیصلے کئے گئے تو قوم حکومت کے ساتھ تھی, اب اگر کشمیر پر بھی حکمران بہتر کردار ادا کریں اور پارلیمنٹ کے اجلاس میں مضبوط پالیسی بنائیں تو قوم انکے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر نتیجہ خیز موڑ پر پہنچ چکی ہے، سارے کشمیری آج سڑکوں پر ہیں، خود مختار کشمیر والا دور پرانا تھا ، آج معاملہ آگے بڑھ چکا ہے ، تحریک کی قیادت نوجوانوں کے پاس ہے اور جو پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھاتا،پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگاتا ،کشمیرکی تحریک یا سیاست میں اسکا کوئی کردار نہیں رہا۔

مزید : قومی