فلموں میں بوس و کنار کے مناظر نہیں کرناچاہتی، سوناکشی

فلموں میں بوس و کنار کے مناظر نہیں کرناچاہتی، سوناکشی
 فلموں میں بوس و کنار کے مناظر نہیں کرناچاہتی، سوناکشی

  

نئی دہلی(این این آئی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا فلموں میں بوس و کنار کے مناظر ادا نہیں کرنا چاہتی ہیں، سوناکشی ابھی تک کسی فلم بوس و کنار کے مناظر ادا کرتی نظر نہیں آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پردے پر بولڈ مناظر ادا نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں۔سوناکشی کی نئی فلم ‘اکیرا ‘ 2 ستمبر کو ریلیزہونے جا رہی ہے، اس فلم میں وہ خطرناک اسٹینٹ کرتی نظر آئیں گی، فلم میں سوناکشی مکے اور کک مارتی ہوئی اور دیگر خطرناک مناظر کرتی نظر آئیں گی۔ہالی ووڈ کے مقابلے میں بالی ووڈ میں اب تک بہت کم اداکاراؤں نے مارشل آرٹس اور خطرناک اسٹینٹ میں ہاتھ آزمایا ہے، لیکن سوناکشی اس تصور کو ‘اکیرا میں توڑتی دکھائی دیں گی۔سوناکشی نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ان کی محنت پر توجہ دی جا رہی ہے۔

، ‘اکیرا میں ایکشن کرنے کے لئے بہت زیادہ جسمانی ٹریننگ سے گزرنا پڑا ہے۔سوناکشی نے کہا ہالی ووڈ میں اداکاراؤں کو ایکشن اور اس طرح کی چیزیں کرنے کا موقع دیا جاتا ہے اور انہیں امید ہے کہ ‘اکی را کے بعد بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو ایکشن رول اور اسٹینٹ کرنے کا موقع ملنے لگے گا۔

مزید : کلچر