ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع

ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے ماڈل عبیرہ قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرشروع کردی ہے۔عدالت میں گزشتہ روزایک گواہ قیصر کا بیان قلمبند کیا گیا،فاضل جج نے ملزمان کے وکلا کو آج 2ستمبر کو جرح کے لئے طلب کرلیاہے۔عدالت میں شیراکورٹ پولیس نے ماڈل عبیرہ قتل کیس میں نامزد اربا عرفرف طوبی ذیشان، اور فاروق الرحمن کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ۔عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی سماعت باقاعدگی سے کی جا رہی ہے۔ عدالت میں ملزمان کی موجودگی میں گواہ قیصرکا بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت میں وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی موجود نہ ہونے پر عدالت نے گواہ کو دوبارہ آج 2ستمبر کے لئے پابند کیا ہے تاہم عدالت میں فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ گواہ پر جرح بھی کریں گے۔

عدالت میں گواہ قیصر نے بیان دیا کہ اروبا عرف طوبی نے اس کے سامنے پولیس کو29چیزیں برآمد کرائیں تھی جن میں شناختی کارڈ موبائل فون سونے کی انگوٹھی بالیاں شامل تھیں،عدالت نے بیان کے بعد گواہ کو دوبارہ آج کے لیے پابند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...