ترقی پانے والے پانچ سینئر سول ججوں نے سیشن جج کو رپورٹ کر دی

ترقی پانے والے پانچ سینئر سول ججوں نے سیشن جج کو رپورٹ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن ججوں اور سنیئر سول جج کے عہدوں پر ترقی پانے والے 5ججوں نے سیشن جج نذیر احمد گجانہ کو رپورٹ کردی ہے،تبادلہ ہوکر آنے والے دو ججوں کو کمرے بھی الاٹ کردئیے گئے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے حال ہی میں سول ججوں اور سنیئر سول ججوں کو ترقی دے کر ایڈیشنل سیشن جج اور سنیئر سول جج مقرر کیا تھا۔ رپورٹ کرنے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج رانا محمد اشفاق، اظہراقبال رانجھا، رانا عمران شفیع ،سینئرسول جج علی عباس اور گارڈین جج خالد سلیم سوہل شامل ہیں۔ سیشن جج نے رپورٹ کرنے والے ججوں کو عدالتوں کے کمرے اور عملہ فراہم کردیاہے جبکہ خوشاب سے تبدیل ہوکر لاہور آنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد یار گوندل اور ملتان سے لاہور آنے والے ایڈیشنل سیشن جج عبدالستار لنگا نے بھی سیشن کورٹ رپورٹ کردی ہے۔