پٹرول سستا نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے،میاں کامران سیف

پٹرول سستا نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے،میاں کامران سیف

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ق کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی نہ کرکے عوامی ریلیف میں ڈنڈی ماری گئی ہے ۔دنیا بھر میں پٹرول سستا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں سستا کرنے کی بجائے اس کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں اس پر ظلم یہ کہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید ساڑھے سات فیصد اضافہ کرکے عوام پر10ارب کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں تین سے ساڑھ سات فیصد تک اضافہ کردیا ۔سب سے زیادہ اضافہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی شرح میں کیا گیا ہے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 35.5فیصد جبکہ پٹرول پر20فیصد سیلز ٹیکس کی شرح دنیامیں سب سے زیادہ پاکستان میں ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4