دو بچے ماں کے حوالے

دو بچے ماں کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے دائر حبس بے جا کی درخواست پر2بچوں کو والد سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا ۔فاطمہ نے موقف اختیارکیا کہ شوہرنے گھر سے نکال کر بچے چھین لئے ہیں۔

کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی اسلم سے ہوئی جس میں سے اس کے 2بچے 8سالہ ذیشان اور6سالہ جمشیدپیداہوا تاہم کچھ عرقہ قبل اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ، عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیاجس کے بعد عدالت نے دونوں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔