موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر عدالتو ں میں کام شروع

موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے پر عدالتو ں میں کام شروع

لاہور(نامہ نگار)موسم گرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہونے پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں باقاعدگی سے کام شروع ہوگیاہے ۔صبح سے ہی عدالت میں گہما گہمی ہوگئی ،سائل عدالتوں میں وکلاء کے ساتھ پیش ہوکر گواہوں کے بیانات قلمبند کراتے رہے۔سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں کو الگ الگ کیسوں کی سماعت کے لئے مختلف بلاک بنا دئیے جہاں پر مخصوص جج کیسوں کی سماعت کریں گے۔آئندہ سے منشیات، فوجداری،سول اپیلیں، رینٹ کیس ،اندراج مقدمے کی درخواستیں اورقتل کے مقدمات مخصوص ججوں کے پاس جائیں گے۔سیشن جج کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ نے عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کیسوں کے مطابق جج مخصوص کرنے کاحکم دیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...